مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان حکام کے مطابق افغانستان کے مشرقی علاقے میں پاکستان سرحد کے قریب امریکہ کے دو مخلتف ڈرون حملوں میں داعش دہشت گرد تنظیم کے 20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گورنر صوبہ ننگرہار کے ترجمان احمد ضیا عبدالزئی کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں 20 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔افغانستان میں موجود امریکی فوج کے جاری بیان میں بھی صوبہ نگر ہار میں ہونے والے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں انفرادی طور پر سکیورٹی فورسز کو نقصان پہنچایا جارہا تھا۔
گذشتہ چند روز سے صوبہ ننگرہار کے اس علاقے میں طالبان اور داعش کے درمیان مسلح لڑائی جاری ہے، جہاں دونوں گروپ اہم تجارتی گزرگاہ پر قبضہ کرنے کے لیے جنگ میں مصروف ہیں۔
آپ کا تبصرہ